گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد میں ہزاروں صنعتی یونٹ احتجاجاً دوسرے روز بھی بند

ہفتہ 12 جولائی 2008 17:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2008ء) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد میں ہزاروں صنعتی یونٹ احتجاجاً دوسرے روز بھی بند رہے ۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیموں اور چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کی مساوی تقسیم اور شرح سود سمیت دیگر مسائل کے حل تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ہڑتال کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔