عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں ملا اور قیمتیں کم نہ ہوئیں تو غضب ناک عوام جنگ پر آمادہ ہو جائیں گے ۔مخدوم امین فہیم

پیر 14 جولائی 2008 23:06

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے خلاف ریلیف نہیں ملا اور ضروری اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو غضب ناک عوام جنگ پر آمادہ ہو جائیں گے ۔اس لئے عوام کو مایوسی سے نکال لینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

گاوٴں سنجرجونیجو میں سابق وفاقی وزیر شاہنواز جونیجو کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بے اثر ہو کر رہ گئی ہے اور اہم باتیں پاکستان سے باہر بیٹھ کر طے کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔پیر پگارا سے ملاقات پیر صاحب کی خالہ کی تعزیت کیلئے تھی البتہ ممتاز علی بھٹو اور غلام مصطفی جتوئی سے ان کی ملاقاتیں ضرور ہوئی ہیں۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ صدر مشر ف کا مواخذہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حالات کے تحت یرغمال بنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :