کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر خالد شہنشاہ جاں بحق ۔واقعے کو بینظیر کی شہادت سے جوڑنا قبل ازوقت ہوگا۔صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا۔اپ ڈیٹ

منگل 22 جولائی 2008 18:55

کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2008ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کے چیف سیکورٹی آفسر خالد شہنشاہ کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ خالد شہنشا کو نا معلوم افراد نے ڈیفنس کے علا قے خیا بان بخاری میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ جنہیں فو ری طور پر ضیا الدین اسپتال پہنچا یا گیا ۔ ڈاکٹروں کی بھر پور کو شش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

بلا ول ہا وٴس کے ترجمان اعجاز درانی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ خالد شہنشا کے سینے میں چھ گو لیا ں لگی تھیں۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ اس بارے میں آصف علی زر داری کو مطلع کردیاگیا انھو ں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ قاتل کو ن تھے ۔ تاہم جلد قاتلو ں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جا ئے گی ۔ جبکہ خالد شہنشاہ کے ملازم کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے ان پر فائرنگ کی گئی اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

خالد شہنشاہ کی نماز جنازہ کل بلاول ہاؤس سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کی خوا ہش کے مطابق عزیزآباد کے قبرستان میں ہوگی ۔ پیپلز پارٹی نے خالد شہنشاہ کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور آصف علی زرداری کی چھبیس جولائی کی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔