جنوبی وزیرستان، امریکی فوج کے میزائل حملے میں القاعدہ کاکیمیکل ہتھیارو ں کی تیاری کاماہر میسوری السید عمر ہلاک ہوگیا ،فرانسیسی خبررساں ادارے کادعویٰ

پیر 28 جولائی 2008 22:32

جنوبی وزیرستان، امریکی فوج کے میزائل حملے میں القاعدہ کاکیمیکل ہتھیارو ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2008ء) فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں امریکی فوج کے میزائل حملے میں القاعدہ کاکیمیکل ہتھیارو ں کی تیاری کاماہر میسوری السید عمر بھی ہلاک ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے نے پاکستانی سنیئرانٹیلی جنس عہدے دار (جس نے اپنا نام نہیں ظاہر کیا)کے حوالے سے بتایاکہ اس سلسلے میں امریکی فوج کے ساتھ معلومات کاتبادلہ کیاگیاتھا جس کے بعد میسوری السیدعمر کی پناہ گا ہ کو ہدف بنایاگیا۔

54سالہ میسوری السیدعمر مصری باشندہ ہے ۔وہ ابوخباب المیسوری کے نام سے بھی مشہور ہے اور اس کی سرکی قیمت پانچ ملین امریکی ڈالر لگائی گئی تھی ۔اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ تھاکہ حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں تین پاکستان اورتین عرب باشندے شامل ہیں ۔