امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ ا مور نے پاکستان کے لئے پندرہ ارب ڈالرز امداد کی سفارش کردی، پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی مرمت کے لئے 23کروڑ ڈالر کی امداد معطل کی جائے ،امریکی ارکان کانگریس

بدھ 30 جولائی 2008 11:18

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ ا مور نے پاکستان کے لئے پندرہ ارب ..
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30جولائی 2008ء) امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ ا مور نے پاکستان کے لئے پندرہ ارب ڈالرز کی امداد کی سفارش کی ہے ۔ جو سینیٹ میں منظوری کے بعد امریکی صدر کو پیش کی جائے گی ۔ امریکامیں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا کہناہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام امریکا کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرنے پر ان کے شکرگزارہیں۔

پندرہ ارب ڈالر امداد کی منظوری سے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کا براہ راست اثر پاکستان کی اقتصادی ، سیاسی اورسماجی حالت سمیت پاکستانی عوام کی زندگی پر بھی پڑے گا۔ دوسری جانب کانگریس میں بش انتظامیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لئے مختص23 کروڑ ڈالر کی امداد ایف سولہ طیاروں کی مرمت کے لئے منتقل کرنے کے اقدامات کو معطل کرنے کا بل پیش کردیاگیا ہے ۔ امریکی ایوان نمائندگان میں کمیٹیوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے ایف سولہ طیاروں کے بجائے ہیلی کاپٹرز اور دیگر جدید ہتھیاروں کے لئے امداد دی جانی چاہیئے ۔