برادر ممالک انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان اس وقت تجارتی حجم919ملین امریکی ڈالر ہے ، قونصل جنرل انڈو نیشیا

بدھ 30 جولائی 2008 14:44

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30 جولائی2008 ) قونصل جنرل انڈونیشیا مسٹر مستقیم نے کہا ہے کہ برادر ممالک انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان اس وقت تجارتی حجم919ملین امریکی ڈالر ہے جس میں اضافے کی وسیع گنجائش ہے۔ٹیکسٹائل ،آٹو موبائل،زراعت ،چمڑا سازی،آلات جراحی ،کھیلوں کے سامان اور بجلی مصنوعات میں مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتکاری کے ذریعے دونوں ممالک معاشی استحکام کی جانب خاطر خواہ پیش رفت کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت سکھر میں عہدیداروں اور اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مستقیم نے کہا کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر گزشتہ برس انڈونیشیا نے پاکستان کے بجائے دیگر اشیاء پاکستان سے درآمد کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہم روابط مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے تاجر،صنعتکار اور سرمایہ کار ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرکے مشترکہ منصوبوں کے قیام کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں۔اس موقع پر سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل احمد مختار نے سکھر ریجن کی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکھر انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ صنعتکاری و سرمایہ کاری کے تحت کیمیکل،ٹیکسٹائل،آٹو موبائل انڈسٹریز قائم کی جاسکتی ہیں جبکہ اس علاقے سے چاول ،کھجور اور اس سے متعلق اشیاء انڈونیشیا درآمد کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :