ترکی ، تیرہ غیر قانونی تارکین وطن مردہ پائے گئے ، زیادہ تر پاکستانی ہیں

بدھ 30 جولائی 2008 20:51

ترکی ، تیرہ غیر قانونی تارکین وطن مردہ پائے گئے ، زیادہ تر پاکستانی ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی۔2008ء) ترکی میں تیرہ غیر قانونی تارکین وطن استنبول کے نواح میں کھیت میں مردہ پائے گئے جن میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

ترک پولیس کے مطابق یہ افرادٹرک میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے جس پر ایک سو اڑتیس غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے ۔ مرنے کے بعد ان افراد کی لاشیں کھیت میں دبادی گئی تھیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد اچھی ملازمت اور بہتر مستقبل کیلئے ترکی کو یورپ جانے کیلئے استعمال کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :