تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ، کامیابی کا تناسب 54.05فیصد رہا

جمعہ 1 اگست 2008 18:32

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2008ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 114487طلباء وطالبات میں سے 61882نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی کا تناسب 54.05فیصد رہا ہے۔ مجموعی طور پر تینوں پوزیشنیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء نے حاصل کیں جبکہ ضلع جھنگ کی طالبہ بھی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ملک ظفر اقبال نے چیئرمین بورڈ پروفیسر انوارالحق کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں نتائج کا اعلان کیا۔ برکلے پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد عادل افضل نے 817نمبر لے کر بورڈ ٹاپ کیا۔ چوہدری رحمت علی ہائر سیکنڈری سکول 244گ۔ب گوجرہ ضلع ٹوبہ کے محمد ارسلان احسن اور چناب پبلک ہائی سکول شورکوٹ کی عارفہ کرن 811نمبروں کے ساتھ بورڈ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول ٹوبہ کے عبدالرحمن ابراہیم نے 810نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کے طلباء نے تینوں مجموعی پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ سائنس گروپ طالبات میں رمشہ شفیق 807نمبر لے کر دوم اور عائشہ ابرار 805نمبر لے کر سوم رہیں۔

متعلقہ عنوان :