پاکستان نے قبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردئیے

جمعہ 1 اگست 2008 22:33

پاکستان نے قبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) قبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پاکستان نے امریکا کے حوالے کردیئے۔نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پاکستان نے امریکا کو پیش کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں سے سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی لوگ بھی گرفتار کئے ہیں جبکہ افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ افغانستان کے اندر جو تربیتی کیمپ ہیں جہاں پاکستان کے خلاف کیمپ بھی ہیں۔ اسکی بھی تصاویر اور ثبوت دے دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :