دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر پاک امریکا اتفاق، پاکستان میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد سے تعاون جاری رہے گا، ترجمان وہائٹ ہاوٴس

ہفتہ 2 اگست 2008 11:07

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر پاک امریکا اتفاق، پاکستان میں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔2اگست 2008ء) وہائٹ ہاوٴس کی ترجمان ڈینا پرینو نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے ڈینا پرینو نے کہا کہ رواں ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانہ اور صدر بش کے درمیان ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشت گردی اسلام آباد اور واشنگٹں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے مل کر لڑنا چاہیئے ۔ ڈینا پرینو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر بش میں ملاقات کے دوران کابل بم دھماکوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔