Live Updates

زرداری اینڈ کمپنی نااہل ہے،اقتدار آج بھی ایوان صدر کے پاس ہے،عمران خان

ہفتہ 2 اگست 2008 14:31

زرداری اینڈ کمپنی نااہل ہے،اقتدار آج بھی ایوان صدر کے پاس ہے،عمران ..
مٹھہ ٹوانہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی حکومت چلانے کے قابل نہیں اقتدار آج بھی ایوان صدر کے پاس ہے18 فروری کو پاکستانی عوام کو یہ امید ہو چلی تھی کہ ان کی قسمت سنورنے کے دن آگئے ہیں لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا حالات بدسے بدتر اور آمریت طاقتور ہوتی گئی وہ ضلع خوشاب کی تنظیم سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کارکن گلی گلی، محلہ محلہ تحریک انصاف کا یہ پیغام پہنچائیں جو کہ قانون کی حکمرانی ،معاشی آزادی اور عدالتی انصاف پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں عدلیہ اور جج بحال نہیں ہوتے ملک کسی بھی میدان میں ترقی نہیں کرسکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات