پاکستان کاٹن جننررایسوسی ایشن کی ہڑتال ، مطالبات پورے نہ ہونے تک فیکٹریاں بند رکھنے کا اعلان

ہفتہ 2 اگست 2008 15:51

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) ملک بھر کی ایک ہزار سے زائد کاٹن فیکٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ بیشتر فیکٹریاں اب تک بند ہوچکی ہیں باقی ماندہ فیکٹریاں تین اگست دوپہر تک اپنے مطالبات کی تائید وحمایت میں مکمل طور پر بند ہوجائینگی ہڑتال کا یہ اعلان پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سے متفقہ فیصلہ کے مطابق کیا تھا فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارہ سو سے زائد کاٹن جننگ فیکٹریاں اپنے مطالبات کے حق میں یکم اگست سے ہڑتال کردینگی اور ہزاورں افراد کے بے روزگار ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مداخلت کرکے مسائل حل کرائیں فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کاٹن جننگ فیکٹریاں بوجوہ ختم ہوچکی ہیں مالکان فیکٹریز نے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرلی ہے کاٹن فیکٹریوں کے مالکان کی تنظیم نے اپنے مطابق وزارت ٹیکسٹائل کی معرفت حکمرانوں تک پہنچا چاہیے

متعلقہ عنوان :