جنوبی وزیرستان میزائل حملے میں القاعدہ کے نائب ایمن الظواہری شدید زخمی یا ممکنہ طور پر ہلاک ہوگئے ہیں ، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ۔ اس حوالے سے کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ملے ، ترجمان پاک فوج

ہفتہ 2 اگست 2008 15:51

جنوبی وزیرستان میزائل حملے میں القاعدہ کے نائب ایمن الظواہری شدید ..
اسلام آباد + واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے نائب رہنما ایمن الظواہری جنوبی وزیرستان میں حالیہ امریکی میزائل حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ شاید مر بھی گئے ہوں جبکہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عباس اطہر نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں ایمن الظواہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی معلومات نہیں ملی ہیں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی چینل کو پاکستان میں ذرائع سے ایک خط کی کاپی موصول ہوئی ہے جس میں شیخ ڈاکٹر ایمن الظواہری کے نام کا حوالہ دیکر ڈاکٹر سے ان کے علاج کی درخواست کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق اگر ایمن الظواہری زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں تو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کہیں موجود ہیں رپورٹ کے مطابق خطہ میں یہ کہا گیا ہے کہ ایمن الظواہری کو شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کے زخم گہرے ہیں ٹی وی چینل کے مطابق خط پاکستان مقامی طالبان کے رہنما بیت اللہ محسود کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر 29جولائی تاریخ درج ہے جب ایک روز قبل اٹھائیس جولائی کو جنوبی وزیرستان میں امریکہ نے ایک مدرسے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں القاعدہ کے رہنما ابو معصب المصری ہلاک ہوا تھا رپورٹ کے مطابق خط پر بیت اللہ محسود کے دستخط بھی موجود ہیں جبکہ طالبان کے لوگو پر یہ خط لکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ماہرین نے طالبان لوگو اور بیت اللہ محسود کے دستخط کی تصدیق کردی ہے ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ پیر کو ہونے والے میزائل حملے کے وقت ایمن الظواہری کی وہاں موجودگی یا حملے میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم رپورٹ کے مطابق ایک امریکی انسداد انٹیلی جنس ماہر دیگر امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں