غزہ میں حماس اور فتح کے درمیاں جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق، 95 زخمی، کشیدگی کے باعث اسرائیل میں داخل ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 4 افراد شہید، 85 زخمی

اتوار 3 اگست 2008 12:11

غزہ میں حماس اور فتح کے درمیاں جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق، 95 زخمی، کشیدگی ..
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔ 2008ء) غزہ میں حماس اور فتح میں جھڑپون کے دوران نو افراد جاں بحق جبکہ اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی اسپتال کے ذرائع کے مطابق غزہ میں جھڑپوں کے دوران حماس کے تین اور فتح کے چھ کارکن جاں بحق جبکہ بارہ بچوں سمیت پچانوے افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب کشیدگی کے باعث اسرائیل میں داخل ہونے والے فتح کے سیکڑوں کارکنوں اور حامیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار کو شہید اور پچاسی کو زخمی کردیا۔