صدر مملکت پرویز مشرف کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعلیٰ اور کسی بھی صوبائی وزیر نے ان کا استقبال نہیں کیا۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ناصر محمود کھوسہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ خالد شمیم وائیں ، آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز ،آئی جی پولیس سعود گوہر نے ان کا استقبال کیا
پیر 4 اگست 2008 16:53
(جاری ہے)
صدر پرویز مشرف بذریعہ طیارہ کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ،چیف سیکرٹری بلوچستان ناصر محمود کھوسہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ خالد شمیم وائیں ، آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز ،آئی جی پولیس سعود گوہر نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ نواب محمداسلم رئیسانی سمیت کسی بھی صوبائی وزیر ان کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر نہیں آیا تھا۔
صدر پرویز مشرف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے شہر میں ایف سی ، انٹی ٹیرارسٹ فورس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں پولیس اور انٹی ٹیرارسٹ کے مسلح دستے گشت کرتے رہے۔صدر پرویز مشرف کی کوئٹہ آمد پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں کو خصوصی پاس جاری کئے گئے تھے کارڈ کے بغیر کسی بھی پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں تھی۔مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.