مسلم لیگ (ق) نے موجودہ ججز کو ہٹائے بغیر معزول ججز کی بحالی کی حمایت کردی

منگل 5 اگست 2008 20:20

مسلم لیگ (ق) نے موجودہ ججز کو ہٹائے بغیر معزول ججز کی بحالی کی حمایت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) مسلم لیگ ق کی آئینی کمیٹی نے موجودہ ججز کو ہٹائے بغیر معزول ججز کی بحالی کی حمایت کردی ہے ، اس بات کا فیصلہ آئینی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو سینیٹر ایس ایم ظفر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر انور بھنڈر ، سینیٹر وسیم سجاد بھی شریک ہوئے اجلاس میں حکومت کے آئینی پیکیج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت موجودہ ججز کو ہٹائے بغیر معزول ججز کو بحال کردے تو مسلم لیگ ق اس کی حمایت کرے گی آئینی کمیٹی نے رائے دی کہ آئینی پیکیج کا مزید جائزہ لیا جائے اور مسلم لیگ کی طرف سے بھی تجاویز تیار کی جائیں گی ، سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات جلد مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :