ماریطانیہ میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ، صدر اور وزیر اعظم گرفتار

بدھ 6 اگست 2008 17:02

ماریطانیہ میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ، صدر اور وزیر اعظم گرفتار
ماریطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2008ء) ماریطانیہ میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے جس کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے فوج نے صدارتی محل اور سرکاری ٹی وی کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیاتھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ماریطانیہ کے صدر کی جانب سے فوج کے دو افسروں کو معطل کرنے کے بعد صدارتی محافظوں کے سربراہ نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیاہے ۔ فوج کے دوستوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ کے رہائش گاہوں اور سرکاری ٹی وی کے دفتر کی عمارت کو بھی گھیرے میں لے لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :