فیصل آباد، کاٹن جننگ فیکٹریوں میں ہڑتال جاری ، حکومت پنجاب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ، ذرائع

بدھ 6 اگست 2008 20:15

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) کاٹن جننگ فیکٹریوں میں ہڑتال جاری ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ساتھ کاٹن جننرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور کاٹن جننگ فیکٹریوں کے مالکان نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن جننرز ازیسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اکرم نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ حکومت صنعتی سیکٹر کو مراعات دینے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں پنجاب کے سیکرٹری زراعت جاوید اقبال کے علاوہ ٹیکسٹائل کمشنر پاکستان بھی شریک تھے مگر مذاکرات صرف اسی بات پر ختم ہوگئے