مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ۔دو کشمیری شہید ۔ متعدد زخمی۔چکوٹھی میں بھی پولیس کی فائرنگ سے درجنوں زخمی۔مقبوضہ وادی کو جیل خانہ بنادیا گیا ہے عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے ۔حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق ،سید علی گیلانی

پیر 11 اگست 2008 15:43

مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی ..
{#EVENT_IMAGE_1#}چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2008ء) مقبوضہ کشمیر میں ٹرکوں کی نقل و حمل معطل ہونے کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرنے والے شہریوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ سے2افراد جاں بحق جبکہ70زخمی ہو گئے ہیں ادھرآزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں میں دو پو لیس اہلکا رو ں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے مقبوضہ کشمیر میں آل پار ٹیز حریت کانفرنس کی کال پر مقبو ضہ کشمیر کی اقتصادی نا کہ بندی کے خلاف مظفر آباد سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شر کا لائن آف کنٹرول پر چکو ٹھی کے مقام پر پہنچے تو سکیورٹی فورسز نے خار دار تاریں لگا کر انہیں روک دیا۔

اس دوران مظاہرین کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے پر سکیورٹی فورسز نے شیلنگ کی جس پر مشتعل افراد نے پو لیس پر پتھراوٴ کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں دو پولیس اہلکارو ں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلا عات ہیں۔ادھر بھارتی کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔

سری نگر سے شبیر احمد شاہ اور شیخ عبدالعزیز کی قیادت میں ہزاروں کشمیری انتہا پسند ہندووں کی جانب سے کشمیر کی غذائی ناکہ بندی کرنے کے خلاف بطور احتجاج لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کررہے تھے اس دوران بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوگئے ۔{#EVENT_IMAGE_2#} بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر شیلنگ بھی کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔

بھارتی فوج نے ریلی کے شرکا کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔ نظر بند حریت رہنماوٴں نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتہا پسند ہندوٴوں نے مقبوضہ کشمیر کی ناکہ بندی کرکے مقبوضہ وادی کو عملا جیل خانہ بنادیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں عالمی برادری اس صورتحال کا فوری نوٹس لے ۔
مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی ..