اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر مشرف کے مواخذے کا فیصلہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی

پیر 11 اگست 2008 16:38

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر مشرف کے مواخذے کا فیصلہ کرنے کیخلاف درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2008ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر مشرف کے مواخذے کا فیصلہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست پیپلز موومنٹ کے چیئر مین محمد اشفاق چوہدری کیجانب سے دائر کی گئی جس میں مخدوم امین فہیم ، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی ذرداری نے مخدوم امین فہیم سے مشاورت کے بغیر صدر مشرف کے مواخذے کا فیصلہ کیا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ پارٹی کے صدر کے مشاورت کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کے مواخذے میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کی جائے ۔ پارٹی کے صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مواخذے سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :