سوات کے علاقے کشورہ میں عسکریت پسندوں نے علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا ، اغوا کئے گئے ساٹھ میں سے چون شہریوں رہا۔اپ ڈیٹ

پیر 11 اگست 2008 20:48

سوات کے علاقے کشورہ میں عسکریت پسندوں نے علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2008ء) سوات میں مالم جبہ کے علاقے کشورہ میں عسکریت پسندوں نے علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا ہے ۔ اور سرچ آپریشن میں پکڑے گئے ساٹھ میں سے چون مقامی شہریوں کو رہا کر کے چھ افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے ۔ گزشتہ رات کشورہ میں مقامی افراد کی جانب سے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ان افراد کو پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مالا کنڈ میں شام سات بجے تک کر فیو نافذکر دیا گیا ہے ۔ ضلع سوات میں صبح آٹھ سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ گزشتہ شب کبل کے علاقے ڈھیری میں شر پسندوں نے رابطہ پل تباہ کرنے کی کوشش کی جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا منگلور میں محکمہ جنگلات کے ایک افسر اور بلوگرام میں سی ڈی سینٹر کے مالک کو قتل کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ، مالم جبہ اور کبل کے بالائی علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :