لاہور اور کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری۔ آئندہ چوبیس گھنٹو کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی صوبہ سرحد، کشمیر اور صوبہ سندھ میں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات۔اپ‌ڈیٹ

بدھ 13 اگست 2008 17:41

لاہور اور کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری۔ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2008ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کراچی اورلاہور کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہورہی ہے ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب ، بالائی صوبہ سرحد ، کشمیر اور صوبہ سند ھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔

لاہور میں بارش سے نشیبی علاقوں میں بدستور پانی جمع ہے ۔شہر کے شمالی علاقے گھوڑے شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کو امدادی ٹیموں نے ملبے سے نکالا۔ بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

کئی روز سے گردو غبار چھایا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات اور کل صبح گر چ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکا ن ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف حصوں میں ریکار ڈ کی جانے والی بارش کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے ۔ نارتھ ناظم آباد پینتیس ملی میٹر، لانڈی میہں بیس، یونیورسٹی روڈ سولہ اور کراچی ایئرپورٹ کے علاقے میں چودہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔