سکھر، صدر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد اندرونی سندھ خوشی میں ریلیاں مٹھائیاں تقسیم

منگل 19 اگست 2008 11:40

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19اگست 2008ء ) صدر پرویز مشرف کے مستفیٰ ہونے کے اعلان کے بعد سندھ بھر میں متخلف سیاسی مذہبی اور سمای تنظیموں کے خوشی میں ریلیاں مٹھائیاں تقسیم آتش بازی اور فائرنگ سے سکھر، خیر پور، نوشھروفیروز، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور سمیت دیگر اضلاع گونج اٹھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، وکلاء رہنماؤں سمیت جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے الگ الگ خوشی میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کی جانب سے آتش بازی سمیت فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ریلیاں شہر کے متخلف علاقوں سے شروع ہوئی اور سکھر پریس کلب پر پنہچ کر اختتام پزیر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :