پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، صدربش

منگل 19 اگست 2008 14:42

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، صدربش
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اگست2008 ) صدر بش نے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز مشرف کے استعفے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ جبکہ صدر پرویز کے استعفیٰ پر دیگر عالمی رہنماوٴں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان گورڈن جان ڈرو کے مطابق صد ربش نے پاکستان میں جمہوری عمل کے لئے صدر مشرف کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ کے باوجود امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات پر امریکا پرویز مشرف کا مشکور ہے۔ حکمراں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان مک کین نے کہا کہ اس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بارک اوباما نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو القاعدہ کے خلاف موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :