گورنر بلوچستان نوا ب ذوالفقار علی مگسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 20 اگست 2008 00:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2008ء) گورنر بلوچستان نوا ب ذوالفقار علی مگسی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ نواب ذوالفقار مگسی نے نے اپنا استعفی قائمقام صدر کو بھجوایا ہے ، نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات اور اس ضمن میں اب تک ہونے والے غیر سنجیدہ اقدامات کے حوالے سے انہوں نے پہلے بھی یہ بات واضح کی تھی کہ اگر صوبے کے حالات اسی طرح رہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفے کے علاوہ کسی اور اپشن پر غور نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

۔ ان کاکہنا تھا کہ صوبے کے حالات دن بدن ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور سرعام بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے مگر کوئی جوابدہ نہیں ہے ۔