واہ کینٹ‌ خود کش حملوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، جاں بحق افراد کی تعداد تہتر ہوئی، مختلف مقامات پر نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہیں

جمعہ 22 اگست 2008 11:17

واہ کینٹ‌ خود کش حملوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، جاں بحق افراد ..
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22اگست 2008ء ) واہ کینٹ آرڈیننس فیکٹری خود کش حملوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ دھماکوں میں ‌جاں بحق افراد کی نماز جناز ہ ادا کی جارہی ہیں ۔ خودکش حملوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان حملوں کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کے سربراہ سٹی پولیس افسر راؤ اقبال ہیں۔ تفتیشی ٹیم میں ایف آئی اے اور انٹیلجنس ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہیں۔ واہ کینٹ آرڈیننسس فیکٹری کے ترجمان کےمطابق فیکٹری آج عارضی طور پربند ہے۔ واہ کینٹ اور اس سے متصل علاقوں‌میں دکا نیں بند ہیں۔‌ خودکش حملے میں ‌تہتر افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :