چارخود کش حملہ آور جنوبی پنجاب میں داخل ،وفاقی وزارت داخلہ نے سیکورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت کردی

جمعہ 22 اگست 2008 15:06

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) چارخود کش حملہ آور جنوبی پنجاب میں داخل ہوگئے ،سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں اورہر مشکوک شخص پر نظر رکھی جائے یہ چٹھی وفاقی وزارت داخلہ نے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور کے ریجنل پولیس آفیسرز اور انٹیلی جنس اداروں ،ڈی سی او صاحبان کو جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں چٹھی میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کم عمرہیں جو پشتو، اردو اور سرائیکی زبان پر عبور حاصل رکھتے ہیں اور فرنٹیئر علاقہ سے تربیت یافتہ ہیں انہوں نے کپڑوں کے نیچے بھاری بھرکم بارودی جیکٹ پہن رکھی ہیں وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد جنوبی پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور کالعدم تنظیموں کے افراد کی کڑی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے خود کش حملہ آوروں کی تلاش وسیع پیمانے پر شروع کرتے ہوئے انٹیلی جنس متحرک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :