دریائے ستلج کا بہت بڑا ریلا خیرپور ٹامیوالی کی حدود میں داخل

جمعہ 22 اگست 2008 15:06

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) دریائے ستلج کا بہت بڑا ریلا خیر پور ٹامیوالی کی حدود میں داخل ہوگیا نشیبی علاقے زیر آب آگئے کپاس کی پکی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں دریا کنارے آباد بستیاں ویران ہوگئیں لوگ نقل مکانی کرکے اونچی جگہ پر آگئے خیر پور ٹامیوالی میں پانی دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد دریا کنارے پہنچ گئی انتظامیہ ہائی الرٹ اورجگہ جگہ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔