صدارتی انتخاب میں اپوزیشن اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ، شجاعت حسین

جمعہ 22 اگست 2008 17:31

صدارتی انتخاب میں اپوزیشن اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ، شجاعت حسین
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا فیصلہ پارلیمانی پارٹیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹرز‘ چاروں صوبوں کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے بطور اپوزیشن جماعت یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نان ایشوز کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور اس نے ایک صحت مند اور تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے جسے وہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :