زر داری سے کوئی جھگڑا نہیں تمام معزول جج بحال کئے جائیں  امین فہیم

جمعہ 22 اگست 2008 17:32

زر داری سے کوئی جھگڑا نہیں تمام معزول جج بحال کئے جائیں  امین فہیم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ میر آصف علی زر داری سے نہ پہلے کوئی جھگڑا تھا اور نہ اب ہے تمام معزول ججوں کو بحال کیا جائے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے حکمران اتحاد کے مستقبل کا علم نہیں تاہم میری خواہش ہے کہ حکمران اتحاد قائم رہے اس وقت پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں ہے سیاست ہوتی رہے گی پہلے پاکستان بچائیں مخدوم امین فہیم نے کہاکہ آصف زر داری نے مجھے فون کر کے پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی اور میں اس میں شریک ہوا ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی میری ذات پر تنقید کے باعث میرے بیٹے نے صوبائی وزارت کو ٹھوکر مار دی

متعلقہ عنوان :