کشمیریوں کی اقتصادی ناکہ بندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سری نگر میں مظاہرہ، کشمیریوں کی ناکہ بندی ختم کی جائے ، سید علی گیلانی

جمعہ 22 اگست 2008 18:47

کشمیریوں کی اقتصادی ناکہ بندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2008ء) مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی اقتصادی ناکہ بندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عید گاہ میں مظاہرہ کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے مظاہرین سے خطاب میں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی اقتصادی ناکہ بندی ختم کرنے اور انہیں آزادی دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کشمیری رہنماؤں شبیر احمد شاہ اور یوسف نقاش نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پچیس اگست کو سری نگر لال چوک میں مظاہرہ کیا جائے گا اور مشعل بردار جلوس نکالیں گے

متعلقہ عنوان :