نامعلوم کار سواروں نے معروف عالم دین مولانا صابر سرہندی کو لوٹ لیا

جمعہ 22 اگست 2008 20:21

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) نامعلوم کار سواروں نے معروف عالم دین مولانا صابر سرہندی کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا صابر سرہندی گوجرانوالہ سے فیصل آباد آنے کے لیے کھیالی بائی پاس پر کھڑے تھے کہ اسی اثناء میں ایک کار میں سوار افراد نے انہیں لاری اڈے پر چھوڑنے کے بہانے ساتھ بٹھا لیا اور ان کی جیب سے 25ہزار روپے نکال کر بائی پاس سے تین کلومیٹر دور چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے دینی حلقوں نے مولانا صابر سرہندی کے ساتھ ہونے والی واردات پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی وارداتوں کا سدباب کیا جائے۔