مشرف کا غیر آئینی اقدامات پر ہرصورت احتساب ہونا چاہیے ، نوازشریف

ہفتہ 23 اگست 2008 12:53

مشرف کا غیر آئینی اقدامات پر ہرصورت احتساب ہونا چاہیے ، نوازشریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23اگست 2008ء ) (ن)مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا غیر آئینی اقدامات پر ہرصورت احتساب ہونا چاہیے ، بدھ کو ہر صورت ججز بحال ہونے چاہئیں۔غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو معافی دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی تاہم (ن )لیگ اس کے حق میں نہیں کہ انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرکے آئین پامال کیا۔اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو قید کیا دنیا کے کسی ملک میں ججز کو گھروں میں نظربند نہیں کیا جاتا ،پرویز مشرف نے نہ صرف ججوں کو برطرف کیا بلکہ ان کے بچوں کو سکول میں جانے تک سے روک دیا۔( ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ انہوں نے ڈرافٹنگ کمیٹی پر واضح کردیا ہے کہ بدھ کو ہر صورت ججز بحال ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :