حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کر ے گی ،حکمراں اتحاد کے باہمی مشورے کے بعد آئینی پیکج قومی اسمبلی پیش کیا جا ئیگا ،وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 23 اگست 2008 15:02

حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کر ے گی ،حکمراں اتحاد کے باہمی مشورے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2008ء) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی پیکیج کے بارے میں ابھی بات نہیں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم حکمراں اتحاد کے باہمی مشورے کے بعد آئینی پیکیج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کے بعد ان کے حلف اٹھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سیف الرحمان کو پانچ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔