سری نگر،بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں تین روزہ ہڑتال

ہفتہ 23 اگست 2008 15:02

سری نگر،بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2008ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انتہا پسند ہندوٴں کے حملوں کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

(جاری ہے)

امرناتھ شرائن بورڈ کو متنازعہ زمین دینے کے فیصلے کو واپس لینے کے خلاف انہتا پسند ہندووں نے مقبوضہ جموں میں مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔

انتہا پسند ہندووٴ ں کی مجرمانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھارتی فوج کیجانب سے مناسب اقدامات نہ کرنے پر حریت رہنماؤ ں نے سخت احتجاج کیا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔