سکھر کے علاقے پنو عاقل میں سرکاری قیمت پر یوریا کھاد لینے کیلئے جمع ہونے والے کسانوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، ایک کسان ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ، کسانوں نے احتجاجاً قومی شاہرہ بند کردی، تین پولیس اہلکاروں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

پیر 1 ستمبر 2008 23:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2008ء) سکھر کے علاقے پنوعاقل میں سرکاری قیمت پر یوریا کھاد لینے کیلئے جمع ہونے والے کسانوں پر لاٹھی میں ایک کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ مشتعل افراد نے قومی شاہراہ بند کردی۔ تین اہلکاروں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل دار پنوعاقل کی آفیس میں سرکاری طور پر کم ریٹ میں یوریا کھاد مہیا کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم جب کسان وہاں کھاد لینے کیلئے جمع ہوئے تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اپنے ساتھی کی ہلاکت پر کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قومی شاہراہ بند کردی۔ بعد میں ڈی پی او سکھر شرجیل کھرل کی ھدایت پر ایس ایچ او مسعود رسول مہر سمیت تین اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔