تہتر کے آئین کی بحالی اورسترہویں ترمیم کا خاتمہ ضروری ہے‌، خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف

منگل 9 ستمبر 2008 11:39

تہتر کے آئین کی بحالی اورسترہویں ترمیم کا خاتمہ ضروری ہے‌، خواہش ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔9ستمبر 2008ء ) مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تہتر کے آئین کی بحالی اورسترہویں ترمیم کا خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لندن روانگی سے پہلے لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری منتخب صدر ہیں اور انہیں‌ آئینی صدر کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ طاقت کی منتقلی کا عمل انتخابات سے ہی ہونا چاہیے اور ان کی خواہش ہےکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے ۔ججزبحالی کا معاملہ ختم نہیں ہوا، اس سلسلے میں‌ان کی جماعت اصولی مؤقف پرقائم ہے۔ مسلم لیگ نواز کے قائد نے کہا کہ قوم ججز کی بحالی چاہتی ہے ، نئے سرے سے تقرری نہیں‌۔