امریکی صدر کی آصف علی زرداری کو صدارت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔صدربش کی پاکستانی ہم منصب کوجمہوریت کی حمایت اوردیگرشعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

منگل 9 ستمبر 2008 20:58

امریکی صدر کی آصف علی زرداری کو صدارت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔صدربش ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09ستمبر2008 ) امریکی صدر جارج ڈبلیوبش کی اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کوعہدہ سنبھالنے پر مبارک باددی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو امریکی صدر بش نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااورانہیں صدارت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک بادپیش کی ۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے انہوں نے صد ر آصف علی زرداری کو دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔