امریکہ وزیرستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے،وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ۔۔ پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 ستمبر 2008 21:45

امریکہ وزیرستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے،وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09ستمبر2008 ) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا وزیرستان میں معصوم بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہا ہے اورپاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کسی قسم کا دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سرحد ی علاقوں میں کارروائی کیلئے امریکا کے پاس قابل بھروسہ اطلاعات نہیں۔وزیرستان میں امریکی فوج کی کارروائیوں معصوم شہری مارے جاتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اپنی سلامتی اورخودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ افغان صدرسے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کیامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔