پاکستان امریکاکا اہم اتحادی ہے اور اسکے ساتھ مکمل تعاون کا تہیہ کر رکھا ہے،امریکہ

جمعرات 11 ستمبر 2008 17:02

پاکستان امریکاکا اہم اتحادی ہے اور اسکے ساتھ مکمل تعاون کا تہیہ کر ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11ستمبر2008 ) امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکاکا اہم اتحادی ہے اس لئے امریکہ نے انسداد دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں اپنے اس اتحادی کے ساتھ مکمل تعاون کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پنٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی علاقوں سے متعلق امورکے بارے میں امریکی افواج نے پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا ہوا ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی اور دہشت گردوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ صلاحیت کا تبادلہ کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اپنے اس اہم اتحادی ملک کا انسداد دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں بھر پور تعاون کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی دھمکی دئے جانے کے بعد آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی جاریت کامنہ توڑ جواب دے گا۔

متعلقہ عنوان :