فاٹا کے معاشرہ کو طاقت کے استعمال سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، شاہ محمود قریشی

جمعرات 11 ستمبر 2008 18:52

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11ستمبر2008 ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاٹا کے معاشرہ کو طاقت کے استعمال سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب سے پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے ہماری پہلے دن سے خلوص نیت کے ساتھ یہی کوشش اور اولین ترجیح ہے کہ فاٹا کا مسئلہ اور ملک میں جاری بحرانوں کا معاملہ سیاسی اور آئینی مذاکرات کے ذریعے حل کریں کیونکہ فاٹا کے لوگ محب وطن درددل رکھنے والے ملکی وقومی وفادار لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی پی پی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور حکمران اتحاد کا نصب العین ہیں حکومت وقت عوام کی بہتر ی کے لیے اور معاشی بدحالی کو ٹھیک کرنے کے ساتھ دہشت گردی بے روز گاری لا قانونیت اورامن وامان کی موجودہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لیئے ہنگامی طور پر پالیساں مرتب کررہی ہیں تاکہ قوم کو آٹا اور فاٹا کے جاری بحرانوں سے نجات حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :