سوات ،سیکورٹی فورسز کی گولہ باری میں11افراد جاں بحق ۔ منگولی میں شدت پسندوں نے 2 سیاسی شخصیات کے گھروں اور ہجروں کو دھماکوں سے اڑا دیا

جمعرات 11 ستمبر 2008 21:49

سوات ،سیکورٹی فورسز کی گولہ باری میں11افراد جاں بحق ۔ منگولی میں شدت ..
سوات(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11ستمبر2008 ) سوات میں سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے علاقوں کوزہ بانڈی اور منگولی میں سیکورٹی فورسزکے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور ہیلی کاپٹر کے حملوں میں 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ منگولی میں شدت پسندوں نے دو سیاسی شخصیات کے گھروں اور ہجروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل کبل میں گزشتہ گیارہ روز سے کرفیو کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہ ڈھیری اور کبل میں مظاہرین نے کبل میں مسلسل کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مٹہ کے علاقے بامہ خیلہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل بیٹی سمیت جاں بحق ہو گیا۔ چار باغ کے علاقے الہ آباد میں ٹیلی فون ایکسچینج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاددیا گیا ۔ کبل کے علاوہ ضلع بھر میں جمعرات کی صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :