عدم استحکام کا اثر تمام جگہوں پر پڑے گا،پاکستان پر حملے کیے گئے تو خطرناک نتائجبرآمد ہونگے،چوہدری نثار علی خان

بدھ 17 ستمبر 2008 12:19

عدم استحکام کا اثر تمام جگہوں پر پڑے گا،پاکستان پر حملے کیے گئے تو خطرناک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17ستمبر 2008ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایک صوبے میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو اس کا اثر تمام جگہوں پر پڑے گا۔چوہدری نثار نے پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر گز نئے الیکشن نہیں چاہتی،ق لیگ صدارتی الیکشن میں ہی اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف کل وطن واپس آرہے ہیں ،انہیں دعوت ملی تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کریں گے تاہم بطور اپوزیشن جمہوری انداز میں صدر کی تقریر سنی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملکی سا لمیت پاکستانیوں کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس پر پارلیمنٹ میں قومی پالیسی بنائی جانی چاہیے۔اگر پاکستان پر حملے کیے گئے تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔