ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، محمد اعجاز ورک۔امریکہ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے،بیان

بدھ 17 ستمبر 2008 17:12

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم محمد اعجاز ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا امریکہ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے وقت بدل چکا ہے اب ملک میں آمر نہیں جمہوری حکومت قائم ہے جو عوام کو جوابدیدہ ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا مورال بلند ہے امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تاہم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور قوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بہتی سے قربانیاں دی ہیں اور خود بھی دہشت گردی کا شکار چلا ا ٓرہا ہے امریکہ اور اتحادی ہماری قربانیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عراق نہ سمجھا جائے ملکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں سولہ کروڑ عوام قدم بہ قدم فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم پر واضح کر دیا ہے کہ ملکی

متعلقہ عنوان :