امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ، رچر ڈباؤچر ۔۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت اعتماد کی بحالی کیلئے تعاون کررہے ہیں ، برسلز میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2008 13:03

امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ، رچر ڈباؤچر ۔۔ مسئلہ ..
برسلز + واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18ستمبر2008 ) امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ طویل المعیاد استحکام اور سکیورٹی اسی طرح حاصل کی جاسکتی ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اوربھارت کی قیادت مل کر کام کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا رچرڈ باؤچر نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقوں کی سیاست کے لیے پاکستانی معیشت اورفوج کی استعداد میں اضافے کیلئے کام کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی انتظامیہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے انتہائی طاقت ور انداز میں کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حقیقی سکیورٹی کیلئے دونوں حکومتوں کو سرحد کے دونوں جانب کنٹرول کو مستحکم کرنا ہوگا تاکہ مزاحمت پسندوں سے نمٹا جاسکے رچرڈ باؤچر نے امریکی فوج کے پاکستانی سرزمین پر حملوں کے بارے میں رپورٹس کو مسترد کردیا اس سے قبل واشنگٹن میں کشمیر امریکن کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ باؤچر نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اوربھارت کی قیادت اعتماد کی بحالی کیلئے کام کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہوسکے انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور احساسیت سے اچھی طرح باخبر ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے ۔