قبائلی علاقوں کی صورتحال امریکہ کی اپنی سلامتی کیلئے بہت اہم ہے ، پاکستان کو وہاں روپوش شدت پسندوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ

جمعرات 18 ستمبر 2008 13:03

قبائلی علاقوں کی صورتحال امریکہ کی اپنی سلامتی کیلئے بہت اہم ہے ، پاکستان ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18ستمبر2008 ) امریکہ نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ کی اپنی سلامتی کیلئے بھی اہم ہے اور پاکستان کو اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان شین مک کارمک نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے انتہا پسندی کا خاتمہ خود پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے اور اس کے لیے پاکستان کو خود کام کرنا ہوگا ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن اسلام آباد پر واضح کردیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال نہ صرف پاکستان اور خطے بلکہ امریکہ اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا اپنا علاقہ ہے پاکستان اپنے مسائل حل کررہا ہے اور پاکستانی سرحدوں میں ہونے والی دہشتگردی اور وہاں روپوش شدت پسندوں سے نمٹنا بھی پاکستان ہی کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں لیکن ہم نے واضح کردیا ہے کہ اگر سکیورٹی کی بات آئیگی تو یہ سکیورٹی امریکہ کی نہیں نہ کسی خطے بلکہ یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے امریکہ کو خوشی ہے اور ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہوگی کہ دو طرفہ تعاون مزید فروغ دیا جائے اوراس تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ قبائلی علاقوں کی صورتحال کو کئی زاویوں سے حل کرنے کی ضرورت ہے ان میں سکیورٹی ، سیاسی اور اقتصادی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر معاملات کو حل کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ کئی چینلز پر بات کررہا ہے ہمارے صدر آصف علی زرداری اور ان کی حکومت اور پاکستانی فوج کے ساتھ فوجی اور سیاسی سطح پر قریبی تعلقات قائم ہیں اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مولن کا حالیہ دورہ اسلام آباد پاکستان میں سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہنے کی امریکی کوششوں کا حصہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :