بھارت نے جنت کشمیر کو جہنم بنارکھا ہے،مسلح جدوجہد دوبارہ شروع ہوگی،صدرراجہ ذوالقرنین

جمعرات 18 ستمبر 2008 15:11

بھارت نے جنت کشمیر کو جہنم بنارکھا ہے،مسلح جدوجہد دوبارہ شروع ہوگی،صدرراجہ ..
مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18ستمبر2008 ) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاوہ دنیا کے کسی بھی خطے میں کسی بھی طرح کی تحریک کچلنے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں فوج موجود نہیں بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں نہ صرف اب تک لاکھوں کشمیری اپنی زندگیوں عزتوں اور اربوں روپوں کی قیمتی املاک سے محروم ہوئے بلکہ کشمیر کا حسن بھی بھارتی قبضے اور جارحیت کی نذر ہوگیا ہے صدر آزاد کشمیر نے یہ بات ایوان صدر میں ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق طاہر کرنل ریٹائرڈ منور ریجنل پروگرام این آر ایس پی منیجر عتیق الرحمان میڈیا نمائندگان اوررشید کرناہی کی قیادت میں لیپہ ویلی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ بھارت نے نہتے بستے گھروں کو گزشتہ 61سالوں میں بدل کررکھ دیا ہے حتی کہ بھارتی افواج کے ظلم وجبر کے مضر اثرات سے آبی وجنگی حیات اوردیگر حشرات الارض تک ناپید ہوچکے ہیں ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے جنت نظیر ڈل جھیل آج جھاڑیوں مٹی اور آلودگی سے بھری پڑی ہیں واقعہ کربلا کے بعد سب سے زیادہ مظالم مقبوضہ کشمیر میں برپا کرکے جنت کو جہنم بنارکھا ہے اتنے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری طورپر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اکیسویں صدی کے اس جدید دورمیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی انتہا دنیا کے مہذب ممالک کیلئے ایک کھلے چیلنج کی حیثیت اختیار کرچکی ہے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ صدیوں کی غلامی اور سیاہ ترین طویل غلامی رات کا سحر دیکھنے کی آر زو ہر کشمیری کے دل کا وہ خواب ہے جس کا شرمندہ تعبیر ہونا نوشتہ دیوار بن چکا ہے ریاستی عوام کی مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل اورپر امن احتجاجی کوششوں کے جواب میں بھارت نے ہٹ دھرمی کی روش نہ بدلی تو مسلح جدوجہد دوبارہ شروع ہونے کے احکامات کورد نہیں کیاجاسکتا صدر راجہ ذوالقرنین خان نے کہا کہ گیارہ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں پرامن مارچ پر بلااشتعال بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شیخ عبدالعزیز اوردیگر 50سے زائد شہادتوں سے تسلسل کیساتھ اس نوعیت اوراس حجم کی پرامن عوامی ریلیاں تاریخ نے اس سے قبل نہیں دیکھیں اس عوامی سیلاب کے سامنے زیادہ دیر تک طاقت کے بل بوتے پر بندھ باندھنا بھارت کے بس کی بات نہیں اگر ان تاریخی لمحات میں ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے کامل اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کیا تو جلد ہی صدیوں کی سیاہراست چھٹ جائے گی اور آزادی کا سویرا طلوع ہوکر تکمیل پاکستان کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :