فیصل آباد ، پولیس نے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل تھانہ بٹالہ کالونی کے اے ایس آئی سے برآمد کرلی

جمعہ 19 ستمبر 2008 14:12

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19ستمبر2008 ) فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل تھانہ بٹالہ کالونی کے اے ایس آئی تیمور خان سے برآمد کرلی ہے تھانہ صدر کے نواحی محلہ یوسف ٹاؤن کے رہائشی امجد خان نے پولیس کو اپنے گھر میں ڈکیتی اور واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل 3199 بارے متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا تیمور خان نے موٹر سائیکل پولیس لائن میں چھپا رکھی تھی آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے ڈی آئی جی و کیپیٹل پولیس افسر ( سی پی او ) اسلم ترین نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم سعید اقبال کے گھر کروڑوں کی ڈکیتی سے ملزموں کو صرف تیس ہزار روپے لیکر چھو دینے کے الزام میں تھانہ سرگودھا روڈ سے پولیس انسپکٹر انچارج تھانہ رانا عمر دراز خان کے دیگر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور چاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے