سپریم کورٹ کے مزید چار ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 19 ستمبر 2008 18:10

سپریم کورٹ کے مزید چار ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2008ء) وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے چار معزول ججز کے نوٹیفکیشن جاری کردئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے معزول جسٹس جسٹس سردار رضا، جسٹس ناصر الملک سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس جسٹس صبیح الدین احمد اور حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھانے والے جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :