بم دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے چوبیس گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے ، رحمان ملک

اتوار 21 ستمبر 2008 12:28

بم دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے چوبیس گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21ستمبر2008 ) وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے چوبیس گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں تسلسل کے باعث ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں کہ طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے یا ملک ان کے حوالے کردیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میریٹ ہوٹل میں کیٹرنگ سمیت بڑی گاڑیاں آتی رہتی ہیں،ان سب کو چیک کرنا ممکن نہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ دھماکے کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔مشیر داخلہ نے دھماکے کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :